افغان امریکن آئیڈل کا ٹائٹل پہلی بار خاتون نے جیت لیا

تمام افغان لڑکیوں کی نمائندگی کررہی ہوں،یہ صرف میری نہیں افغانستان کی ہر لڑکی کی جیت ہے الہام کی گفتگو

ہفتہ 23 مارچ 2019 21:13

افغان امریکن آئیڈل کا ٹائٹل پہلی بار خاتون نے جیت لیا
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) افغانستان میں گلوکاری کے مقبول ترین مقابلے افغان امریکن آئیڈل کا ٹائٹل پہلی بار خاتون نے جیت لیا۔ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی زہرہ الہام نے امریکن آئیڈل کے مقامی ورڑن افغان امریکن آئیڈلمیں مرد حریف کو ہراکرپہلی پوزیشن حاصل کی۔گلوکاری کے مقابلے کے 14 سیزنز میں سیکڑوں مرد و خواتین نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

مقابلے کا فائنل جیتنے کے بعد خوشی سے سرشار الہام نے کہاکہ وہ بہت خوش ہیں اور اپنے احساسات بیان کو بیان کرنے کیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔الہام کے مطابق تمام افغان لڑکیوں کی نمائندگی کررہی ہوں،یہ صرف الہام کی نہیں بلکہ افغانستان کی ہر لڑکی کی جیت ہے۔افغان امریکن آئیڈل افغانستان کا مقبول ترین ٹی وی شو ہے، جس کا پہلا سیزن 2005 میںپیش کیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 23/03/2019 - 21:13:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :