نامور پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار کا اداکارہ ماہرہ خان کے لیے پسندیدگی کا اظہار

ہفتہ 23 مارچ 2019 21:13

نامور پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار کا اداکارہ ماہرہ خان کے لیے پسندیدگی کا اظہار
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) نامور پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے اداکارہ ماہرہ خان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے فلم اور میکال ذوالفقار کیلئے نیک تمناں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

میکال ذوالفقار نے ماہرہ خان کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کرتے ہوئے پہلی بار ماہرہ کیلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا اورلکھا جس سے آپ محبت کرتے ہیں وہ آپ کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرے تو کیا ہی بات ہے۔

بعد ازاں میکال نے ماہرہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے کہہ دیا ہے تو اب میری فلم ہٹ ہوجائیگی آپ میری زندگی میں شامل دیگر اچھے لوگوں میں سے ایک ہیں۔۔واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے موضوع پر مبنی حب الوطنی کے جذبے سے بھرپور فلم شیردل گزشتہ روز پورے پاکستان میں ریلیز کردی گئی۔ فلم میں میکال ذوالفقار کے علاوہ اداکارہ ارمینا خان اور حسن نیازی نے اہم کردار ادا کیا ۔
وقت اشاعت : 23/03/2019 - 21:13:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :