راحت فتح علی خان کی آواز میں یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی گیت ہم زندہ ہیں ریلیز

ہفتہ 23 مارچ 2019 21:19

راحت فتح علی خان کی آواز میں یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی گیت ہم زندہ ہیں ریلیز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان کی آواز میں یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی گیت ہم زندہ ہیں ریلیز کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی طرف سے یوم پاکستان پر پولیس، افواج پاکستان اور عوام کو بہترین خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اور شہدا کیلئے خصوصی گیت ہم زندہ ہیںریلیز کیا گیا ۔

شہدا کیلئے گیت استاد راحت فتح علی خان نے گایا ہے ۔خصوصی گیت سی اواو سیف سٹیز اکبر ناصر خان اور معروف شاعر ذوالفقار عادل نے لکھا ،گیت کی مکسنگ اور میوزک ماسٹرنگ عمیر حسن نے کی جبکہ موسیقی راحت فتح علی خان اور اکبر ناصر خان نے ترتیب دی ۔ترجمان کے مطابق پاکستان کے تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے فلم بھی جلد ریلیز ہو گی۔
وقت اشاعت : 23/03/2019 - 21:19:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :