میری اور دادا کی ویڈیو دیکھ کر بیٹوں میں بھی گلوکاری کا جنون پیدا ہو گیا ہے عارف لوہار

بڑے فنکاروں کے بچے بھی انکی طرح اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوں تو اس خاندان کی خوش بختی ہوتی ہے، فوک گلوکار

پیر 25 مارچ 2019 21:00

میری اور دادا کی ویڈیو دیکھ کر بیٹوں میں بھی گلوکاری کا جنون پیدا ہو گیا ہے عارف لوہار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) پاکستان کے معروف فوک گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ بوہڑ کے درخت کی جگہ پر دوبارہ بوہڑ کا درخت پیدا ہونا خوش قسمتی کی علامت تصور کیا جاتا ہے ،بڑے فنکاروں کے بچے بھی اگر انکی طرح اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو یہ اس خاندان کی خوش بختی ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

میرے والد محترم عالم لوہار نے اپنی پنجابی گائیکی کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کی شناخت کو اجاگر کیا اور اسکے بعد یہ فریضہ میرے حصے میں آگیا، میں نے لوک پنجابی داستانوں کے ساتھ صوفیانہ کلام کی بدولت پوری دنیا میں پاکستان کی جانب سے امن ، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے ۔

صوفیانہ کلام سننے والا اسکے سحر میں کھو جاتا ہے ۔ عارف لوہار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے تین بیٹے ہیں اور انکو میں نے کبھی بھی موسیقی کی طرف راغب نہیں کیا مگر مجھے اور اپنے دادا کی ویڈیو دیکھ کر انکے اندر بھی گلوکاری کا جنون پیدا ہو گیا ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ آنے والے وقتوں میں ان میں سے پھر کوئی عالم لوہار ثانی ہو ۔
وقت اشاعت : 25/03/2019 - 21:00:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :