گلوکار علی ظفرعصرحاضرکے بہترین گلوکارقرار

سیپما کی جانب سے عصرحاضرکے میوزک آئکون کا ایوارڈ دیا گیا

منگل 26 مارچ 2019 11:52

گلوکار علی ظفرعصرحاضرکے بہترین گلوکارقرار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) پاکستانی گلوکارعلی ظفرکو ’سیپما‘ کی جانب سے عصرحاضرکے میوزک آئکون کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہورمیں منعقد ہونے والے سیپما (شان پاکستان اچیومنٹ ان میوزک ایوارڈز) میں پاکستانی فنکاروں نے شرکت کی جہاں مختلف قسم کے بینڈزاورگلوکاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا تاہم اس فہرست میں علی ظفرنمایاں رہے۔پاکستانی گلوکارعلی ظفر کو’سیپما‘ کی جانب سے عصرحاضرکے بہترین گلوکار(میوزک آئکون آف دی جنریشن) کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔گلوکارکوسیپما کی جانب سے منعقد کیے گئے اس ایونٹ میں اسپیکر کے طورپربھی مدعوکیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 26/03/2019 - 11:52:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :