الحمر اآرٹ کونسل کے زیر اہتمام فیملی اسٹیج ڈرامہ ’’ پیسہ بولتا ہے ‘‘3اپریل سے پیش کیا جائیگا

منگل 26 مارچ 2019 12:24

الحمر اآرٹ کونسل کے زیر اہتمام فیملی اسٹیج ڈرامہ ’’ پیسہ بولتا ہے ‘‘3اپریل سے پیش کیا جائیگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء)الحمر اآرٹ کونسل کے زیر اہتمام فیملی اسٹیج ڈرامہ ’’ پیسہ بولتا ہے ‘‘3اپریل سے کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کے ہال نمبر Iمیں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈرامے میں الحمرا پرفارمنگ اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے والے اداکار اپنے فن کا جوہر دکھائیں گے۔ ڈرامے کے رائٹر پروفیسر صدیق احمد اور ڈائریکٹر قیصر جاوید ہیں۔ اسٹیج ڈرامہ ’’ پیسہ بولتا ہے ‘‘ 3 سے 8اپریل تک عوام کیلئے مفت پیش کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 26/03/2019 - 12:24:32