ہالی ووڈ فلم’’ہیل بوائے‘‘کانیا ٹریلرجاری کر دیاگیا

ْایکشن ایڈونچرلائنز گیٹ کے بینر تلی12اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی

منگل 26 مارچ 2019 12:24

ہالی ووڈ فلم’’ہیل بوائے‘‘کانیا ٹریلرجاری کر دیاگیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) ہالی ووڈ کی نئی سپرنیچرل سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم’’ہیل بوائے‘‘کا نیا ٹریلرجاری کر دیا گیا ۔ہدایتکارنیل مارشل کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے غیر معمولی طاقتور سپر ہیرو کردار کے گرد گھوم رہی ہے جو جہنم کا دروازہ کھولتا ہے اور آگ سے جھلستا بھی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ہیل بوائے کا طاقتور بازو جہنم کے دروازے کی چابی ہوتا ہے جس کی مدد سے وہ دوزخ کو دروازہ کھولتے یہوئے دشمنوں کا بھرپور مقابلہ کرتا ہے۔

لارنس گورڈن اورمائیک رچرڈ سن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والے اس سپر نیچرل فلم میں مرکزی کردار معروف ہالی وڈ اسٹار ڈیوڈ ہاربر نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ ملا جوووچ،ایئن میک شین ،ساشا لین ،پینی لوپ مشیل،ایشلے ڈیڈنل اوربرائن ڈی گلیسن سمیت کئی فنکار اہم کرداروں مین جلوہ گر ہو ں گے۔ایکشن ایڈونچرلائنز گیٹ کے بینر تلی12اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
وقت اشاعت : 26/03/2019 - 12:24:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :