شالیمار تھیٹرلاہور میں نیا ڈرامہ ’’ندا چن ورگی‘‘کل شروع ہوگا

اپنے کام میں کوئی کتنا فنکار ہے یہ میدان میں اتر کر ہی پتہ چلتا ہے ،ندا چوہدری

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 28 مارچ 2019 11:45

شالیمار تھیٹرلاہور میں نیا ڈرامہ ’’ندا چن ورگی‘‘کل شروع ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 مارچ 2019ء،نمائند خصوصی باؤ اصغر) شالیمار تھیٹرلاہور میں نیا ڈرامہ ’’ندا چن ورگی ‘‘کل 29مارچ بروز جمعہ سے شروع ہوگاجس ڈرامہ میں مرکزی کردار کیلئے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ندا چوہدری کو کاسٹ کر لیا گیا ہے ،ڈرامے کے پروڈیوسر ملک طارق ہیں جبکہ تحریر وہدایات ڈاکٹر اجمل کی ہے ،کاسٹ میں ندا چوہدری کے علاوہ شیلا چوہدری ،سلک ،سنہری خان۔

(جاری ہے)

رانی جی،نور پری۔مختار چن،ندیم برال،اسد مکھڑا،افشان چیمہ،سجر عباس،لکی شاہ و دیگر فنکار شامل ہیں ،ایک ملاقات میں ندا چوہدری کا کہنا ہے کہ شالیمار تھیٹر میں آج سے نئی ڈانس آئٹم کے ساتھ پرفارم کروں گی اورشائقین کو ’’ندا چن ورگی‘‘ منفرد انداز میں نظر آئے گی،ایک سوال کے جواب میں ندا چوہدری نے کہا کہ اپنے کام میں کوئی کتنا فنکار ہے یہ میدان میں اتر کر ہی پتہ چلتا ہے میں نے باتوں سے نہیں کام کرکے موجودہ مقام حاصل کیا ہے۔
وقت اشاعت : 28/03/2019 - 11:45:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :