سلمان اوردیپیکاکے ایک ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

آج تک کسی ہدایت کار نے انہیں دیپکا کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہی نہیں کی‘سلمان خان میں نے ایسا کبھی نہیں کہا کہ میں سلمان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی نہ منع کرنے کا اختیار ہے‘دیپیکا

جمعہ 29 مارچ 2019 12:19

سلمان اوردیپیکاکے ایک ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2019ء) بھارتی اداکار سلمان خان نے اداکارہ دیپکا پڈوکون کے ساتھ اب تک کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔بھارتی ویب سائٹ ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق بالی ووڈ کے سلو میاں نے تقریبا ً ہربڑی اداکارہ کے ساتھ بالی ووڈ میں کام کیا ہے بلکہ اگر یوں کہا جائے کہ آج کی کئی بڑی اداکارائوں کو انڈسٹری میں لانے والے وہ ہیں تو غلط نہ ہوگا، مگر دیپکا بولی وڈ کی وہ واحد اداکارہ ہیں جو آج تک سلمان خان کے مد ِمقابل نظر نہیں آئیں۔

بالی ووڈ کی ہر نئی اداکارہ کا خواب سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ہے جبکہ سلو میاں کا خواب دیپکا کے ساتھ کام کرنا ہے، آج انہوں نے اس بات کا انکشاف کر ہی دیا۔سلمان خان نے دیپکا کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ آج تک انہوں نے دیپکا کے ساتھ کیوں نہیں کام کیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سلمان خان نے بتایا کہ آج تک کسی ہدایت کار نے انہیں دیپکا کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہی نہیں کی۔

سلمان خان نے مزید کہا کہ بلاشبہ دیپکا بولی ووڈ فلم انڈسٹری کی ایک بہت بڑی اسٹار ہیں اور وہ اٴْن کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند بھی ہیں لیکن فلحال وہ ابھی اٴْن کے ساتھ کام نہیں کررہے، ہاں البتہ اگر انہیں کوئی اچھی آفر ہوئی تو وہ یقیناً دیپکا کے ساتھ کام کریں گے۔دوسری جانب جب دیپکا سے اس بارے میں سوال کیا گیا کہ آپ نے اب تک سلمان کے ساتھ کام کیوں نہیں کیا توا اٴْن کا کہنا تھا کہ میں نے ایسا کبھی نہیں کہا کہ میں سلمان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی میرے پاس اختیار نہیں ہے میں کسی کو منع کروں، مگر مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہر کام اپنے وقت پر ہوتا ہے اور سلمان کے ساتھ فلم بھی اپنے مقررہ وقت پر ہوگی۔
وقت اشاعت : 29/03/2019 - 12:19:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :