وزیر اعظم پر جائز تنقید کرنا ہر کسی کا حق ہے ،فریڈم آف سپیچ پر حملہ قبول نہیں ‘جواد احمد

پی ٹی آئی نے تشدد کی سیاست کو جنم دیا ہے ،عمران خان کی سیاست کا محور صرف شریف برادران کو ٹارگٹ کرنا تھا ‘میڈیا سے گفتگو

جمعہ 29 مارچ 2019 23:02

وزیر اعظم پر جائز تنقید کرنا ہر کسی کا حق ہے ،فریڈم آف سپیچ پر حملہ قبول نہیں ‘جواد احمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2019ء) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پر جائز تنقید کرنا ہر کسی کا حق ہے یہ کوئی فاشسٹ سیاست نہیں ،فریڈم آف سپیچ پر حملہ قبول نہیں ،پی ٹی آئی نے تشدد کی سیاست کو جنم دیا ہے ،عمران خان کی ساری سیاست کا محور صرف نواز شریف اور شہباز شریف کو ٹارگٹ کرنا تھا جو انھوں نے ہر جگہ کیا ۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جواد احمد نے کہاکہ وزیر اعظم پر جائز تنقید کرنا ہر کسی کا حق ہے یہ کوئی فاشسٹ سیاست نہیں ،فریڈم آف سپیچ پر حملہ قبول نہیں ۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے تشدد کی سیاست کو جنم دیا ہے ،عمران خان کی ساری سیاست کا محور صرف نواز شریف اور شہباز شریف کو ٹارگٹ کرنا تھا جو انھوں نے ہر جگہ کیا انہیں اپنے اوپر ہونے والی تنقید برداشت نہیںسیاسست کے خار زار میں ہر ایک کو تنقید برداشت کرنا پڑتی ہے ۔

(جاری ہے)

اب وقت آگیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے کارکنوں میں تنقید کو برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کرنے کا درس دیں اور اس کی مذمت کریں ۔انہوںنے مزید کہاکہ فیصل آباد میں سوشل میڈیا سیمینار کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں کی بدتمیزی اور ہلڑ بازی انہیں تقریر مکمل نہیں کرنے دی کیونکہ پی ٹی آئی کارکنوں کو تنقید پسند نہیں حالانکہ وہ ان سمیت ماضی کی حکومتوں پر تنقید کررہے تھے،وزیر اعظم عمران خان اپنے کارکنوں میں تنقید برداشت کرنے کا مادہ پیدا کرنے کااعلان کریں کیونکہ تنقید تو سیاست کا بنیادی رکن ہے۔

انہوںنے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ ہلڑ بازی کرکے تقریب کا ماحول بدلنے والے یہ تمام لوگ آئندہ برابری پارٹی میں ہی شمولیت اختیار کریں گے تاکہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لایا جاسکے۔
وقت اشاعت : 29/03/2019 - 23:02:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :