اسامہ آپریشن پر بنائی گئی فلمزیرو ڈارک تھرٹی 19 دسمبر کو دنیا بھر میں پیش کی جائیگی

اتوار 21 اکتوبر 2012 14:27

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21اکتوبر۔ 2012ء) اسامہ بن لادن آپریشن پر بنائی گئی فلم\"زیرو ڈارک تھرٹی\" 19 دسمبر سے دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

2مئی2011کو پاکستانی شہر ایبٹ آباد میں رات کی تاریکی میں کیے گئے30منٹ کے آپریشن کی عکاسی کرتی اس فلم زیرو ڈارک تھرٹی (Zero Dark Thirty)کا اسکرین پلے بھی ہرٹ لاکر کی طرح مارک بول نے تحریر کیا ہے۔ایبٹ آباد آپریشن کے گرد گھومتی فلم زیرو ڈارک تھرٹی میں مارک اسٹرانگ،Jessica Chastain،جیسن کلارک ،جوئل ایجرٹن اور کرس پیٹ سمیت کئی ہالی ووڈ اداکار اہم کردارادا کررہے ہیں ۔کولمبیا اور یونیورسل پکچرز کے تحت کیتھرین اور مارک بول کی پروڈیوس کردہ یہ فلم19دسمبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائیگی۔

وقت اشاعت : 21/10/2012 - 14:27:36

Rlated Stars :