اکشے کمار کی ایکشن فلم کھلاڑی786کے پہلے گانے بلماکی ویڈیو جاری

پیر 22 اکتوبر 2012 12:56

ممبئی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔22اکتوبر 2012ء) بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار ایک بار پھر کھلاڑی سیریز کے ساتھ واپس آرہے ہیں اور ان کی آنے والی نئی ایکشن فلم کھلاڑی 786کے ٹیزر ٹریلرکے بعد پہلے گانے کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بلما کے بولوں پر مبنی گانے کو شریا گھوشال اور شری رام کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں فلم کے ہیرو اکشے اور ہیروئن آسن کلب میں ایک آئٹم گرل کیساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں جب کہ گانے کی موسیقی ہمیش نے دی ہے۔

ہدایتکار اشیش آر موہن کی اس فلم میں اکشے کے ساتھ آسن ،متھن چکربرتی،پریش روال اور ہمیش ریشمیہ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔اکشے کمار کی کامیاب فلم کھلاڑی420کے12سال بعد آنے والی اس نئی ایکشن فلم کھلاڑی786کواکشے اور ہمیش نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جو7دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 22/10/2012 - 12:56:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :