مافوق الفطرت مناظر پر مبنی پیرانومل ایکٹیویٹی کی امریکی باکس آفس پر دھوم

پیر 22 اکتوبر 2012 12:58

نیویارک (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔22اکتوبر 2012ء) مافوق الفطرت مناظر پر فلمائی گئی ہالی ووڈ فلم پیرانومل ایکٹیویٹی کے چوتھے سیکیوئیل نے ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر بزنس کرکے باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ جب کہ ایرانی انقلاب پر فلمائی گئی آرگو باکس آفس پر مسلسل دوسرے نمبر ہے۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ ہارر فلم پیرانومل ایکٹیویٹی فور نے اس ہفتے ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا اور مسلسل دوہفتوں سے پہلی پوزیشن پر براجمان ٹیکن ٹوکی جگہ لی۔

اس سے پہلے فلم کا تیسرہ سیکوئیل پانچ کروڑ چالیس لاکھ ڈالر جب کہ دوسرہ سیکوئیل چار کروڑ ڈالر بزنس کرچکا ہے۔ایرانی انقلاب کے دوران سی آئی اے کے کردار پر فلمائی گئی فلم آرگو دوسرے ہفتے مسلسل دوسری پوزیشن پر برقرار ہے۔ فلم نے اس ہفتے اکاون لاکھ ڈالر بزنس کیا۔
وقت اشاعت : 22/10/2012 - 12:58:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :