صنم سعید اسماء عزیز کی حمایت میں میدان میں آ گئیں

بدھ 3 اپریل 2019 12:14

صنم سعید اسماء عزیز کی حمایت میں میدان میں آ گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2019ء) پاکستانی اداکارہ صنم سعید اسماء عزیز کی حمایت میں میدان میں آگئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شوہر کی جانب سے اسمائ عزیز پر کیے جانے والے بہیمانہ تشدد کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد سے اسماء کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، تاہم اس وائرل ویڈیو کے حوالے سے صنم سعید خاموش نہ رہیں اور اسماء کی حمایت میں میدان میں آگئیں۔

(جاری ہے)

صنم سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں ویڈیو میں رقص کی وجہ سے اسماء پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسماء کے حوالے سے سب کا موقف ایسا ہے اگر کسی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہو تو یہ اسی کا قصور سمجھا جائے، آپ لوگوں میں سے کچھ لوگ رضامندی کا مطلب کب سمجھیں گے۔اسماء کی رقص کی پرانی ویڈیو کا یہ مطلب نہیں کہ اسے انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا جائے۔ کچھ رحم کریں۔
وقت اشاعت : 03/04/2019 - 12:14:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :