شاہ رخ تیار ہونے میں مجھ سے بھی زیادہ وقت لگاتے ہیں‘اہلیہ گوری خان کا انکشاف

انڈیا سٹائلش ایوارڈز شو میں شاہ رخ خان اور گوری خان کو بہترین جوڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا

بدھ 3 اپریل 2019 12:47

شاہ رخ تیار ہونے میں مجھ سے بھی زیادہ وقت لگاتے ہیں‘اہلیہ گوری خان کا انکشاف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2019ء) بالی وڈ کنگ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے انکشاف کیا کہ شاہ رخ تیار ہونے میں مجھ سے بھی زیادہ وقت لگاتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں منعقد ہونے والے انڈیا سٹائلش ایوارڈز شو میں شاہ رخ خان اور گوری خان کو بہترین جوڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر گوری خان نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوکر انکشاف کیا کہ وہ کسی پارٹی یا ایونٹ میں جانے کیلئے 20 منٹ میں تیار ہو جاتی ہیں جبکہ شاہ رخ تیار ہونے میں 2 سے 3 گھنٹے لگاتے ہیں۔دوسری جانب شاہ رخ خان اس بات پر ہنستے ہوئے کہنے لگے کہ ہاں آج کے ایونٹ کی تیاری کیلئے میں نے 3 گھنٹے لگائے جبکہ گوری 6 گھنٹوں میں تیار ہوئی ہیں۔

وقت اشاعت : 03/04/2019 - 12:47:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :