اداکارہ و ماڈل مومل شیخ پرسوں اپنی سالگرہ منائیں گی

جمعرات 4 اپریل 2019 12:40

اداکارہ و ماڈل مومل شیخ پرسوں اپنی سالگرہ منائیں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2019ء) اداکارہ و ماڈل مومل شیخ پرسوں (ہفتہ ) کو اپنی 33ویں سالگرہ منائیں گی۔ مومل شیخ 6اپریل 1986ء کوکر اچی میں پیدا ہوئیں ، وہ فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ کی صاحبزادی ہیں۔

(جاری ہے)

تعلیم مکمل کرنے کے بعدانہوں نے ٹی وی ڈرامہ سریل سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا ۔مومل شیخ ٹی وی ڈراموں کے ساتھ مختلف نجی ٹی وی چینل کے شو کی میزبانی بھی کرتی رہی ہیں۔ اداکارہ و ماڈل مومل شیخ اپنی 32ویں سالگرہ کراچی میں اپنے اہل خانہ اور قریبی دوست احباب کے ساتھ منائیں گی ۔

وقت اشاعت : 04/04/2019 - 12:40:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :