ہالی ووڈ فلم” آئرن مین تھری“ کاپہلا ٹریلر ریلیز

بدھ 24 اکتوبر 2012 13:14

لاس اینجلس (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔24اکتوبر 2012ء) ہالی ووڈ فلم ”آئرن مین تھری“ کاپہلا ٹریلر ریلیز کردیاگیایہ فلم اپریل 2013ء کو ریلیز کی جائے گی- آئرن مین نے اب تک دنیا کو دشمنوں سے بچایا تھا ۔مگر اب وہ آزادہوگیا ہے۔روبوٹک آئرن مین کے دماغ پر کسی کا اختیار نہیں چاہے وہ کوئی بھی ہو، آئرن مین کے آگے ٹک نہیں سکتا۔اب یہ اپنے جیسے چالیس آئرن مینز پر قابو پاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس خطرناک صورتحال کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے ٹونی اسٹارک کو جو خود اپنے ہی بنائے ہوئے آئرن مین سے موت کے منہ میں جارہاہے۔ مگر اس بار سامنا ہے ایک اور نئے دشمن کا ، جسے کامک بک میں ولن آف آل ٹائم کا ٹائیٹل ملاتھا۔ولن کا کرداراداکریں گے ہالی ووڈ ایکٹر بین کنگسلے۔ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم آئرن تھری کا ٹریلر کردیاگیاہے ۔ جس میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اور گنیتھ پیلٹروکی شاندار اداکاری نے چار چاند لگائے ہیں ۔
وقت اشاعت : 24/10/2012 - 13:14:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :