عطااللہ عیسیٰ خیلوی کا ان کی موت کی جھوٹی خبرپھیلانے والوں کیلئے پیغام

عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے ویڈیو پیغام میں اپنے صحت مند ہونے کی تصدیق‘لوگوں کی دعائوں کا نتیجے میں جلد صحت یاب ہوا

جمعہ 5 اپریل 2019 12:42

عطااللہ عیسیٰ خیلوی کا ان کی موت کی جھوٹی خبرپھیلانے والوں کیلئے پیغام
ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2019ء) پاکستان کے مایہ نازگلوکارعطااللہ عیسیٰ خیلوی نے سوشل میڈیا پران کی موت کی جھوٹی خبرپھیلانے والوں کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا ایسے لوگوں کو ہدایت دے۔بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارعطااللہ عیسیٰ خیلوی بھی دیگر فنکاروں کی طرح موت کی جعلی خبروں کا شکارہونے سے نہ بچ سکے۔

سوشل میڈیا پر ان کی موت سے متعلق جھوٹی خبریں گردش کرنے کے بعد عطااللہ کا ویڈیو پیغام سامنے ا?یا ہے جس میں انہوں نے اپنے صحت مند ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ویڈیو پیغام میں عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے اپنے تمام چاہنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل صحت مند ہیں اوراسپتال سے گھر واپس ا?گئے ہیں۔عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے مزید کہا کہ بیماری کے دوران سوشل میڈیا پرکچھ لوگوں نے ان کے خلاف عجیب وغریب باتیں پھیلائیں، مجھے ان لوگوں سے کوئی گلہ نہیں، تاہم میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت دے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے اٴْن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بیماری کے دوران ان کی صحت وتندرستی کے لیے دعائیں کیں اوران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ یہ لوگوں کی دعاؤں کا ہی نتیجہ ہے کہ میں جلد صحت یاب ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے گلوکار عطااللہ عیسیٰ خیلوی کو کمر میں شدید درد کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر ان کی موت کی جھوٹی خبر گردش کرنے کے باعث ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔
وقت اشاعت : 05/04/2019 - 12:42:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :