اداکارہ ریما خان کاشوہر کے ہمراہ بیت المقدس کا دورہ ،

زندگی بھر کیلئے بہترین موقع قرار دیدیا

جمعہ 5 اپریل 2019 21:07

اداکارہ ریما خان کاشوہر کے ہمراہ بیت المقدس کا دورہ ،
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2019ء) حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی کا اعزاز حاصل کرنے والی اداکارہ ریما خان نے شوہر کے ہمراہ بیت المقدس کا دورہ کیا ہے۔ گزشتہ روز اداکارہ ریما خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر طارق شہاب کے ساتھ بیت المقدس میں اپنے میزبانوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے دورے سے متعلق آگاہ کیا۔

ریما خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں بیت المقدس کا دورہ کرنے پر خدا کا شکر ادا کیا اور اسے زندگی بھر کیلئے بہترین موقع بھی قرار دیا۔ریما خان نے بیت المقدس کے دورے کے دوران صرف مسجد الاقصیٰ کابھی دورہ کیا ۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بیت المقدس کو نہ صرف مسلمانوں بلکہ دیگر عالمی مذاہب کے پیروکاروں کیلئے بھی مقدس شہر قرار دیا اور ساتھ ہی انہوں نے مسجد الاقصیٰ سے جڑی اسلامی روایات کا بھی ذکر کیا۔

(جاری ہے)

ریما خان نے اپنی پوسٹ میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ و علیہ وسلم کے مسجد الاقصیٰ میں مختصر قیام کا تذکرہ بھی کیا۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہیں بیت المقدس دیکھنے کا موقع ایک دوست نے فراہم کیا اور ساتھ ہی انہوں نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ریما خان پاکستانی نڑاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کے بعد امریکا منتقل ہوگئی تھیں اور ان کے پاس شادی کے بعد امریکی شہریت بھی ہے۔حال ہی میں ریما خان تمغہ حسن کارکردگی وصول کرنے کے لیے شوہر کے ہمراہ پاکستان بھی آئی تھیں۔
وقت اشاعت : 05/04/2019 - 21:07:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :