فلموں میں کام پیسے نہیں عزت اور شہرت کیلئے کر رہاہوں‘ گلوکار علی ظفر

منگل 30 اکتوبر 2012 12:42

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔30اکتوبر 2012ء) پاکستانی اداکار اور گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ فلموں میں کام پیسے نہیں عزت اور شہرت کیلئے کر رہاہوں‘بھارت سمیت دنیا بھر میں جہاں بھی ہوں اپنے ملک کی یاد بہت ستاتی ہے اور لاہور کو بھی کبھی نہیں بھول سکتا ‘دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر نے بھی فخر ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں علی ظفر نے کہا کہ میں ایکشن ہیرو کے طور پر فلم میں کام کرنا چا ہتا ہوں ‘ بچپن ہی سے سائنس فکشن فلمیں بہت پسند ہیں بروسلی اور جیکی چن ان کے پسندیدہ کردار ہیں ایکشن فلموں میں کام کے لئے اداکار نے ابھی سے کسرتی جسم کے لئے ایکسر سائز شروع کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری حال ہی میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم میرے برادر کی دلہن نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
وقت اشاعت : 30/10/2012 - 12:42:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :