اتنے پیسے نہیں کماتی کہ روز نیا جوڑا پہن سکوں‘جھانوی کپور

آج کل میں اپنے کیرئیر کی دوسری فلم’ ’کارگل گرل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں‘اداکارہ

بدھ 10 اپریل 2019 12:17

اتنے پیسے نہیں کماتی کہ روز نیا جوڑا پہن سکوں‘جھانوی کپور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2019ء) بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ آنجہانی سری دیوی کی بڑی صاحبزادی جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اتنے پیسے نہیں کماتیں کہ روز اپنے لیے ایک نیا سوٹ خرید سکیں۔ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے جھانوی کپور نے کہا کہ انہیں ایک جوڑا بار بار پہننے میں کوئی شرمندگی محسوس نہیں ہوتی کیونکہ انہوں نے ابھی اتنے پیسے نہیں کمائے ہیں کہ وہ روزانہ ایک نیا جوڑا پہن سکیں۔

(جاری ہے)

آج کل میں اپنے کیرئیر کی دوسری فلم’ ’کارگل گرل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں-اس کے علاوہ جھانوی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پراٴْن پر کی جانے والی تنقید کا اٴْن پر کوئی اثر نہیں ہوتا، ہاں لیکن انہیں تنقید سے فرق اٴْس وقت ضرور پڑتا ہے جب اس کا تعلق اٴْن سے کام سے ہو۔ جھانوی نے مزید کہا کہ وہ سمجھتی ہیں ہر کسی کو مطمئن کرنا ناممکن ہے۔واضح رہے کہ جھانوی نے بالی ووڈ میں فلم ’دھڑک‘ سے ڈیبیو کیا تھا جبکہ آج کل وہ اپنے کیرئیر کی دوسری فلم ’کارگل گرل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔فلم ’کارگل گرل‘ 1999 میں ہونے والی کارگل جنگ میں زخمی سپاہیوں کی جان بچانے والی ایک بھارتی پائلٹ کی بایوپک ہے۔
وقت اشاعت : 10/04/2019 - 12:17:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :