ہالی ووڈ اداکار ڈینزل واشنگٹن کی نئی فلم ”فلائٹ“ کی کامیاب نمائش جاری

ہفتہ 3 نومبر 2012 12:58

لاس اینجلس(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔3نومبر 2012ء) آسکرایوارڈ یافتہ اداکار ڈینزل واشنگٹن کی نئی فلم \"فلائٹ\" کی کامیاب نمائش جاری ہے ۔سنسنی سے بھرپور ڈراما فلم میں ڈینزل واشنگٹن مسافر جہاز کے پائلٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دوران پرواز سنگین فنی خرابی کے باعث جہاز کریش ہونے کا خطرہ پیداہوجاتا ہے۔ تاہم پائلٹ انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو یقینی تباہی سے بچالیتا ہے۔ کریش لینڈنگ کے بعد فلم اس وقت نیا موڑ لیتی ہے جب واقعے کی تحقیقات میں الٹا پائلٹ کو دھر لیا جاتا ہے۔ ایشیا کے سینماگھروں میں یہ فلم آئندہ برس دکھائی جائے گی۔

وقت اشاعت : 03/11/2012 - 12:58:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :