احسن خان کا نیا ڈرامہ سیریل ’’شاہ رخ کی سالیاں‘‘ آئندہ ماہ نشر کیا جائے گا

جمعرات 11 اپریل 2019 11:37

احسن خان کا نیا ڈرامہ سیریل ’’شاہ رخ کی سالیاں‘‘ آئندہ ماہ نشر کیا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2019ء) پاکستانی ٹی وی و فلم کے معروف اداکار احسن خان کا نیا ڈرامہ سیریل ’’شاہ رخ کی سالیاں ‘‘ آئندہ ماہ نشر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق احسن خان نے اپنے ایک انٹرویو میں نئے ڈرامہ سیریل ’’شاہ رخ کی سالیاں ‘‘ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ہدایت کار مظہر معین کی ہدایت کردہ ڈرامہ سیریل ’’شاہ رخ کی سالیاں‘‘ مزاح سے بھرپور ہو گا جس میں میرا رومانوی اور مزاحیہ کردار ہی جبکہ ڈاکٹر یونس بٹ کے تحریر کردہ ڈرامہ میں میرے ساتھ جاوید شیخ، ریحان شیخ، رمشا خان، حنا بیات، صبا فیصل اور حنا دل پزیر جلوہ گر ہوں گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں نے اڈاری میں منفرد کردار سے ناظرین کے دل جیتے تھے جس کے بعد اب مجھے ناظرین نئے روپ میں دیکھیں گے کیونکہ فن کار کو ورسٹائل ہونا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان دنوں 2فلموں کی عکسبندی میں مصروف ہوں، جو آئندہ سال ریلیز کی جائیں گی۔
وقت اشاعت : 11/04/2019 - 11:37:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :