بیٹے کیلئے کبھی سفارش نہیں کی ، اس میں صلاحیت ہوئی تو اپنا نام خود بنا لے گا ‘غلام محی الدین

سفارش سے کام تو مل سکتا ہے مگر کامیابی نہیں ،میں اپنے بیٹے کو صرف کامیاب دیکھنا چاہتا ہوں ‘معروف اداکار

جمعرات 11 اپریل 2019 13:34

بیٹے کیلئے کبھی سفارش نہیں کی ، اس میں صلاحیت ہوئی تو اپنا نام خود بنا لے گا ‘غلام محی الدین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2019ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ ہر باپ کی طرح میری خواہش بھی ہے کہ میرا بیٹا علی کامیاب لوگوں کی فہرست میں شامل ہو ، علی نے ایک فنی گھرانے میں آنکھ کھولی اور اس میں فن کا جذبہ شروع سے ہی موجود تھا ، اسے میں نے اسکی مرضی کے مطابق فلم میں کام کرنے کی اجازت دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں اپنے بچوں پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرتا اور بچوں کو اپنی زندگی اچھے انداز میں بسر کرنی چاہیے ۔ علی میں اداکاری کی خداداد صلاحیتیں موجود ہیں اور میں نے اس کیلئے کبھی کسی سے کوئی سفارش نہیں کی اگر اس میں قابلیت ہوئی تو وہ ایک دن میری طرح اپنا نام خود بنائے گا ۔غلام محی الدین نے کہا کہ سفارش سے کام تو مل سکتا ہے مگر کامیابی نہیں مل سکتی اور میں اپنے بیٹے کو صرف کامیاب دیکھنا چاہتا ہوں اور یہی ہر باپ کی خواہش ہوتی ہے ۔
وقت اشاعت : 11/04/2019 - 13:34:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :