سائنس فکشن فلم ری ٹیلی ایشن کا نیا ٹریلر جاری

اتوار 4 نومبر 2012 12:19

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔4نومبر ۔2012ء) ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن فلم \"ری ٹیلی ایشن کا نیا ٹریلر جاری ہو گیا ہے۔ری ٹیلی ایشن دو ہزار نو میں بننے والی فلم دی رائز آف کوبرا کا سیکوئل ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں دکھایا گیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس چند افراد امریکا سمیت دنیا کے ہر اہم ملک پر قبضہ کر لیتے ہیں۔ ایسے میں سر پھرے جنگجوں کا ایک گروہ لوگوں کو آزادی دلانے میدان میں نکل آتا ہے۔ فلم میں ہالی ووڈ اسٹار بروس ولس نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ ری ٹیلی ایشن آئندہ برس مارچ میں ریلیز ہو گی۔

وقت اشاعت : 04/11/2012 - 12:19:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :