بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی پشتو سیکھنے کی ویڈیو وائرل

جمعرات اپریل 22:14

بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی پشتو سیکھنے کی ویڈیو وائرل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2019ء) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ افغان کھلاڑی مجیب الرحمان سے پشتو سیکھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔اداکارہ پریتی زنٹا انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کی شریک مالکن ہیں اور ان کی اپنی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے ساتھ بہت اچھے روابط ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پریتی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی ٹیم میں شامل افغان کھلاڑی مجیب الرحمان سے پشتوسیکھتی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو کے ساتھ پریتی نے اپنے چاہنے والوں سے سوال پوچھا کہ کیا کوئی بتاسکتا ہے کہ یہ کون سی زبان ہی جس پر ان کے چاہنے والوں نے بتایا کہ یہ پشتو زبان ہے جو افغانستان میں اور پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں بولی جاتی ہے۔ ایک صارف نے اس کا مطلب بتاتے ہوئے لکھا کہ یہ دونوں آپس میں بول رہے ہیں’’کیا تم ٹھیک ہو، ہاں میں بالکل ٹھیک ہوں۔‘‘

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/04/2019 - 22:14:49

Your Thoughts and Comments