پاکستانی اداکارہ مہوش حیات امیتابھ بچن پر برس پڑیں

جب کشیدگی عروج پر ہو تو فلمیں پل کاکام کرتی ہیں، مہوش حیات

جمعہ 12 اپریل 2019 12:23

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات امیتابھ بچن پر برس پڑیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2019ء) نامورپاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو فلم میں پاکستانی بننے سے انکارکرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ بگ بی کے اس اقدام نے سخت مایوس کیا۔دوروز قبل بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی جانب سے پاک بھارت تعلقات پرمبنی فلم میں پاکستانی شخص کا کردارادا کرنے سے انکارکرنے پر پاکستان میں موجود ان کے مداحوں کو سخت مایوسی ہوئی تھی۔

امیتابھ بچن کے چاہنے والوں کو امید نہیں تھی کہ وہ کشیدگی کے اس ماحول میں امن کا سفیر بننے سے انکارکردیں گے۔امیتابھ کے اس اقدام سے مایوس ہونے والوں میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات بھی شامل ہیں جنہوں نے امیتابھ کے فیصلے پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگریہ خبر درست ہے تو امیتابھ کے اس اقدام سے سخت مایوسی ہوئی ہوں۔

(جاری ہے)

فلموں میں ایک دوسرے کو آپس میں جوڑنے کی طاقت ہوتی ہے، جب کشیدگی عروج پر ہو تو فلمیں پٴْل کا کام کرتی ہیں۔

مجھے امید ہے کہ بالی ووڈ کے مستقبل کے بارے میں جذباتی گفتگوسے پہلے ہم احتیاط سے کام لے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کے آسکرایوارڈ یافتہ ساؤنڈ ڈیزائنرریسول پوکوٹی نے ہدایت کاری کے میدان میں ڈیبیو کرتے ہوئے پاک بھارت تعلقات پر فلم بنانے کا اعلان کیا تھا جس میں امیتابھ بچن کو پاکستانی شخص کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم ابتدا میں بگ بی اپنے کردار کو لے کر بہت پٴْرجوش تھے لیکن پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد امیتابھ اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے اورپاکستانی بننے سے ہی انکار کردیا۔
وقت اشاعت : 12/04/2019 - 12:23:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :