برطانوی شاہی جوڑے کا بچے کی پیدائش کو لوگوں سے دور رکھنے کا فیصلہ

میگھن مارکل بچے کو ہسپتال میں جنم نہیں دیں گی ، پیدائش کو لوگوں کی نظروں سے دور رکھا جائے گا، شاہی محل کی تصدیق

جمعہ اپریل 21:41

برطانوی شاہی جوڑے کا بچے کی پیدائش کو لوگوں سے دور رکھنے کا فیصلہ
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2019ء) برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے ہاں آئندہ ماہ تک پہلے بچے کی پیدائش کا امکان ہے۔ شاہی جوڑے نے اعلان کیا ہے کہ وہ بچے کی پیدائش کو لوگوں کی نظروں سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔شاہی خاندان کی جانب سے جاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شاہی محل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ میگھن مارکل بچے کو ہسپتال میں جنم نہیں دیں گی بلکہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کو لوگوں کی نظروں سے دور رکھا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان کا کہنا تھا کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل پہلے بچے کی پیدائش کو نجی رکھنا چاہتے ہیں اور جوڑا نہیں چاہتا کہ ان کے ہاں ہونے والا پہلا بچہ دنیا میں آتے ہی میڈیا کا توجہ بن جائے۔

(جاری ہے)

رواں برس فروری میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ میگھن مارکل 5 روزہ دورے کے لیے نیویارک پہنچیں تھیں، جہاں انہوں نے گود بھرائی کی خفیہ رسم بھی منعقد کی تھی۔

میگھن مارکل کی گود بھرائی کی رسم کے حوالے سے شاہی خاندان کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی تھی، تاہم متعدد امریکی و برطانوی نشریاتی اداروں نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ گود بھرائی کی رسم خفیہ طور پر نبھائی گئی۔رپورٹس تھیں کہ میگھن مارکل کی گود بھرائی کی تقریب پرتعیش ہوٹل میں منعقد کی گئی، جس میں ان کی قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

متعلقہ ستارے‎ :

Meghan Markle

میگن مارکلے

Meghan Markle

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/04/2019 - 21:41:56

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments