کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ،منزل صرف محنت سے ملتی ہے،صائمہ خان

نئے آنے والے فنکاروں کو سینئر کی عزت و اؤنر کرنی چاہیے اور سینئر کی رہنمائی سے سیکھنا چاہیے ،گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 13 اپریل 2019 12:29

کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ،منزل صرف محنت سے ملتی ہے،صائمہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر) کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ،منزل صرف محنت سے ملتی ہے ،سستی شہرت حاصل کرنے کی کوئی خواہش نہیں اپنے کام سے خودکومنوایاہے ان خیالات کا اظہار پاکستان شوبز انڈسٹری مایہ ناز اداکارہ صائمہ خان نے ہمارے نمائندے سے ملاقات میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپنے کام کی بنیاد پرجو بھی آگے بڑھتاہے خوشی ہوتی ہے میں پاکستان سے بہت محبت کرتی ہوں اور ہمیشہ اپنے ملک کی عزت اوروقار کیلئے کام کرناچاہتی ہوں،صائمہ خان نے مزید کہا کہ نئے آنے والے فنکاروں کو سینئر کی عزت و اؤنر کرنی چاہیے اور سینئر کی رہنمائی سے سیکھنا چاہیے ہمیشہ وہ ہی انسان کامیاب ہوتا ہے محنت اور لگن سے کام کرے اور اپنے استاد و سینئر کی عزت قدر کرے۔

وقت اشاعت : 13/04/2019 - 12:29:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :