مقصود انور(جانو بابا )پاکستان فلم انڈسٹری کے سپر ولن بن گئے

نئی آنے والی فلموں میں میرے کام میں اور بھی نکھار آجائے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 13 اپریل 2019 12:41

مقصود انور(جانو بابا )پاکستان فلم انڈسٹری کے سپر ولن بن گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر) مقصود انور(جانو بابا )پاکستان فلم انڈسٹری کے سپر ولن بن گئے،تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز کے بعدپاکستان فلم انڈسٹری میں نیا ولن مقصود انور عرف جانوبابا فلموں ،ٹی وی اور سٹیج میں مختلف کردار ادا کرتے کرتے سپر ولن بن گیا ،ہے انہوں فلم ’’ناگن ‘‘ایک جوگی کے روپ میں ولن کا کردار دا کیا اور اس کے بعد اب ولن کے کردار میں بہت سی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میں مقصود انور (جانوبابا) نے بتایا کہ محنت و لگن اور اچھے اخلاق سے انسان کامیابیوں کی بلندیوں کو چھو لیتا ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری کا نیا اوربہترین دور شروع ہوچکا ہے، پڑھے لکھے نوجوانوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کی باگ دوڑسنبھال لی ہے اور یہی وہ لوگ ہیں جوبہت جلد پاکستان کا نام انٹرنیشنل مارکیٹ میں روشن کریں گے۔
وقت اشاعت : 13/04/2019 - 12:41:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :