ہالی ووڈ ہارر سائنس فکشن فلم ڈیڈ ٹریگر کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 3 مئی کو سینماء گھروں میں دھوم مچائے گی

ہفتہ 13 اپریل 2019 12:50

ہالی ووڈ ہارر سائنس فکشن فلم ڈیڈ ٹریگر کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2019ء) ہالی ووڈ ہارر سائنس فکشن فلم ڈیڈ ٹریگر کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔ائیک کف کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے خطرناک وائرس پر مبنی ہے جو کروڑوں لوگوں کی جانیں لے لیتا ہے جس کے بعد حکومت اس سے نمٹنے کیلئے ایک ویڈیو گیم تیار کرتی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں ڈولف لینڈگرن،آٹمن ریسر،رومیو ملر،ایسایہ واشنگٹن،ٹمارہ بران اور برینڈن بیمر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔کرس کونوور اور اسٹینلے پریسچوٹی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 3مئی کو سینماء گھروں میں دھوم مچائیگی۔

وقت اشاعت : 13/04/2019 - 12:50:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :