دبئی ،سالانہ فلم اینڈ کامکس کانفرنس کی رنگا رنگ تقریب اختتام پذیر ہوگئی

ہفتہ 13 اپریل 2019 12:50

دبئی ،سالانہ فلم اینڈ کامکس کانفرنس کی رنگا رنگ تقریب اختتام پذیر ہوگئی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2019ء) دبئی میں سالانہ فلم اینڈ کامکس کانفرنس کی رنگا رنگ تقریب اختتام پذیر ہوگئی۔3 روزہ مڈل ایسٹ فلم اینڈ کامکس کانفرنس2019میں سینکڑوں افراد فلمی اور کارٹون کر داروں کا روپ دھا ر کر کانفرنس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جادوئی اور سائنسی فلموں کے موضو ع پر ہو نیوالے اس کنو نشن میں آنیوالے افراد سپر ہیروز،خلا ئی مخلو ق اورسائنس فکشن سمیت کئی مشہور فلموں اور کہا نیوں کے کرداروں سے متاثر ہوئے جن کی پسندیدگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس میلے میں کئی دلچسپ اشیاء ، ویڈیو گیمزاور فلموں کی کلیکشن موجود تھی ۔

وقت اشاعت : 13/04/2019 - 12:50:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :