فلم انڈسٹری کی بحالی فرد واحد کے بس کی بات نہیں ،حکومت کو بھی سپورٹ کرنا چاہیے ‘اداکار ببرک شاہ

کراچی میں فلمیں بننا خوش آئند ہے مگر لاہور کے سٹوڈیوز کی بحالی تک فلم انڈسٹری اپنے پائوں پر کھڑا نہیں ہو سکتی

ہفتہ اپریل 12:50

فلم انڈسٹری کی بحالی فرد واحد کے بس کی بات نہیں ،حکومت کو بھی سپورٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2019ء) معروف اداکار ببرک شاہ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی فرد واحد کے بس کی بات نہیں بلکہ اس کے لئے حکومت کو بھی سپورٹ کرنا چاہیے ، فلم انڈسٹری کے بحران کی بے شمار وجوہات ہیں جن میں نان پروفیشنل پروڈیوسروں اور ہدایتکاروں کا سب سے بڑا ہاتھ ہے مگر اب سے بحث میں الجھنے کی بجائے ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری کو کوئی ایک شخص بحال نہیں کر سکتا بلکہ اس کے لئے مشترکہ طور پر جدوجہد کرنی ہو گی ۔ اس کے ساتھ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے آگے آنا ہو گا تب جا کر ہم دوبارہ انڈسٹری کو اپنے پائوں پر کھڑا کر سکتے ہیں ۔ ببرک شاہ نے کہا کہ کراچی میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں مگر وہاں سے فلمیں بننے سے ہرگز یہ تاثر نہیں لیا جا سکتا کہ پاکستان فلم انڈسٹری بحال ہو گئی ہے ، جب تک لاہور کے سٹوڈیو آباد نہیں ہوں گے اس وقت تک فلم انڈسٹری کی بحالی مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد اور میں نے فلم انڈسٹری کی خدمت کی ہے اور جب بھی میری ضرورت ہو گی میں اس انڈسٹری کے لئے دل و جان سے حاضر ہوں۔

متعلقہ ستارے‎ :

Babrik Shah

ببرک شاہ

Babrik Shah

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

ہارر فلم

ہارر فلم "کتاکشا" کا پراثر اور دلفریب ٹیزر ریلیز ہوگیا

وقت اشاعت : 13/04/2019 - 12:50:30

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments