سنی لیون کی لمبے عرصے کے بعد نئی ویڈیو وائرل ، ٹک ٹاک پر دھوم مچ گئی

ہفتہ 13 اپریل 2019 12:51

سنی لیون کی لمبے عرصے کے بعد نئی ویڈیو وائرل ، ٹک ٹاک پر دھوم مچ گئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2019ء) سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے عام شہریوں کو ہی نہیں بلکہ فلمی ستاروں کو بھی اپنے سحر میں مبتلا کر دیاہے اور اب اس پلیٹ فارم پر اداکارہ سنی لیون کی بھی انٹری ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر سنی لیون کی ایک ویڈیو تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ٹریک سوٹ میں ملبوس ہیں اور آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر ایک نہایت مقبول مقامی گانے پر رقص کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں ۔

یہ گانا مقامی ڈانسر ’’ سپنا چوہدری ‘‘ کا ہے جو کہ اپنے رقص کے باعث بے پناہ شہرت رکھتی ہیں ۔ویڈیو میں سنی لیون اپنی ایک دوست کے ہمراہ سپنا چوہدری کے گانے پر ’ ناگن ‘ ڈانس کر رہی ہیں ۔سنی لیون کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر بے پناہ وائرل ہو رہی ہے ۔اس سے قبل سنی لیون نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے دلیر مہندی کے گانے بولو تارا را پر رقص کیا تھا ۔
وقت اشاعت : 13/04/2019 - 12:51:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :