’خانی‘ کے ہیرو فیروز خان کی اہلیہ امید سے ، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

اپنی زندگی کے نئے باب کے آغاز پر نہایت خوش اور پرجوش ہوں ،مداح دعا کریں سب اچھا رہے ، فیروز خان

ہفتہ 13 اپریل 2019 12:51

’خانی‘ کے ہیرو فیروز خان کی اہلیہ امید سے ، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2019ء) پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزہ امید سے ہیں اور جلد ہی وہ باپ بننے والے ہیں ۔میدیا رپورٹ کے مطابق فیروز خان کے بارے میں یہ خبر پھیلنے پر انٹر نیٹ پر دھوم مچ گئی ہے اور ہر کوئی انہیں مبارک باد دیتاہوا دکھائی دے رہاہے ۔

(جاری ہے)

اس سال کے آغاز میں یہ افواہیں تھیں کہ اداکارکی اہلیہ امید سے ہیں تاہم اب فیروز خان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ میں اپنی زندگی کے نئے باب کے آغاز پر نہایت خوش اور پرجوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس کا انتظار کر رہاہوں ، میں چاہتا ہوں کہ میر ے مداح دعا کریں سب اچھا رہے ، اب مجھے محسوس ہو تا ہے کہ حقیقت میں اب مجھ پر ذمہ داری ہے اور مجھے سب کچھ ٹھیک کرنا ہے تاکہ وہ میں اپنے بچے کو دکھا سکوں ۔
وقت اشاعت : 13/04/2019 - 12:51:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :