قوال شیر میاں داد گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں بے گناہ قرار ،عبوری ضمانت کی درخواست واپس

ہفتہ 13 اپریل 2019 16:28

قوال شیر میاں داد گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں بے گناہ قرار ،عبوری ضمانت کی درخواست واپس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2019ء) پولیس نے معروف قوال شیر میاں داد کو گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں بے گناہ قرار دیدیا جس کے بعد عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس کر دی ۔ ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے شیرمیاں داد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

قوال شیر میاں داد کے خلاف تھانہ سبزہ زاز پولیس نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ درج کیا تھا۔پولیس کی جانب سے شیر میاں داد کو تفتیش میں بے گناہ قرار دے دیا گیا۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ قوال شیر میاں داد پر جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا،گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے کے معاملے میں قوال شیر میاں داد قصور وار نہیں۔جس پر عدالت نے معروف قوال شیر میاں داد کی عبوری ضمانت کی درخواست واپس کردی۔

وقت اشاعت : 13/04/2019 - 16:28:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :