سیشن عدالت، اداکارہ میرا کی فیملی عدالت کی جانب سے خود کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار د ینے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر فریقین وکلاء حتمی بحث 15 اپریل کو طلب

ہفتہ 13 اپریل 2019 21:19

سیشن عدالت، اداکارہ میرا کی فیملی عدالت کی جانب سے خود کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار د ینے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر فریقین  وکلاء حتمی بحث  15 اپریل کو طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2019ء) سیشن عدالت نے اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کی فیملی عدالت کی جانب سے خود کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیئے جانے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کے لیے 15 اپریل کو طلب کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق نے میرا کی اپیل پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو فریقین کے وکلا پیش ہوئے اور حتمی بحث کرنے کے لئے عدالت سے مزید مہلت دینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے وکلا کی استدعا کو منظور کر لیا اور کیس کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو دوبارہ طلب کر لیا۔

اسکینڈل کوئین نے اپنے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ فیملی عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا حالانکہ وہ عتیق الرحمان کو جانتی نہیں۔ اس نے عتیق الرحمان سے کوئی شادی نہیں کی۔ عتیق الرحمان عدالت کو گمراہ کررہا ہے۔ اداکارہ میرا نے استدعا کی کہ عدالت فیملی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فیملی عدالت نے میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔ فیملی کورٹ کے فیصلے کو میرا نے سیشن کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔
وقت اشاعت : 13/04/2019 - 21:19:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :