سارہ سے تعلق ٹوٹنا بہت مشکل وقت تھا، اداکار آغا علی

پیر 15 اپریل 2019 12:55

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء)پاکستانی ڈراموں کی خوبصورت جوڑی اداکار آغا علی اور اداکارہ سارہ خان نے اپنی راہیں جدا کر لیں۔

(جاری ہے)

دونوں کی 2017 میں منگنی کے تھی اور دونوں نے منگنی سے قبل اور بعد میں متعدد کامیاب ڈراموں میں ایک ساتھ جوڑی کے طور کام کیا،ڈرامہ’’بند کھڑکیاں‘‘ کے بعد ان کی منگنی ٹوٹ گئی۔آغا علی نے ایک ٹی وی شو میں سارہ سے بریک اپ کا ذکر کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کے لئے سارہ سے تعلق ٹوٹنا بہت مشکل وقت تھا اور وہ کئی ماہ کام کرنے سے قاصر رہے۔انہوں نے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان کے اس مشکل وقت میں ان کا حوصلہ بنے رہے۔

وقت اشاعت : 15/04/2019 - 12:55:15