ٍاسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کی نکاح سے متعلق اپیل پر سماعت وکلائ کی ہڑتال کی نظر

پیر 15 اپریل 2019 20:50

ٍاسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کی نکاح سے متعلق اپیل پر سماعت وکلائ  کی ہڑتال کی نظر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کی نکاح سے متعلق پیر کو ہونیوالی اپیل پر سماعت وکلائ کی ہڑتال کی نظر ہوگئی۔عدالت نے وکلائ کی ہڑتال کے باعث کیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نیگزشتہ سماعت میں میرا کے وکلائ کی استدعا پر سماعت ملتوی کی تھی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر میرا کے وکلائ کو حتمی بحث کے لیے پھر طلب کر لیاہے۔13اپریل کو اداکارہ میرا اور عتیق الرحمان کے معاملے میں سیشن کورٹ نے آئندہ سماعت پر وکلا سے حتمی دلائل طلب کیے تھے۔ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق نے اداکارہ میرا کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ درخواست گزار کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی تھی حتمی بحث کرنے کے لیے مہلت فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے استدعا منظو کرتے ہوئے وکلا کو 15 اپریل 2019 تک مہلت دی تھی۔سیشن کورٹ میں دائر درخواست میں اداکارہ نے فیملی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ فیملی عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔میرا کا مؤقف ہے کہ انہوں نے عتیق الرحمان سے شادی نہیں کی اورعتیق الرحمان کو جانتی نہیں۔ اداکارہ نے سیشن کورٹ سے استدعا کی ہے کہ فیملی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔ اداکارہ نے فیملی کورٹ کا فیصلہ سیشن کورٹ میں چینلج کر رکھا ہے۔اداکارہ میرا کے سابق شوہر عتیق الرحمان کے مطابق میرا نے کیپٹن نوید کے ساتھ نکاح پہ نکاح کیا، اس لیے ان کے خلاف فوجداری قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ اداکارہ کا مؤقف ہے کہ وہ عتیق الرحمان کو نہیں جانتی اور نہ شادی کی ہے۔
وقت اشاعت : 15/04/2019 - 20:50:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :