میں سمجھ رہی تھی میرا وزا کم ہوگا تو لوگ مجھے پسند کرینگے مگر میں غلط تھی ، اداکارہ ودیا بالن

پیر 15 اپریل 2019 21:11

میں سمجھ رہی تھی میرا وزا کم ہوگا تو لوگ مجھے پسند کرینگے مگر میں غلط تھی ، اداکارہ ودیا بالن
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) بھارتی اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ میری زندگی کا ایک حصہ تھا، جب میں اپنے ساتھ ایک جنگ لڑ رہی تھی، مجھے اپنے جسم سے نفرت تھی، غصہ آتا تھا، میں چاہتی تھی یہ تبدیل ہوجائے، کیوں کہ مجھے ایسا لگتا تھا کہ اگر میں تبدیل ہوجاں گی تو ہر کوئی مجھے پسند کرے گا، مجھ سے پیار کرے گا، لیکن جب میں نے اپنا وزن کافی کم بھی کرلیا تب بھی مجھے اندازہ ہوا کہ ہر کوئی اس وقت بھی مجھے پسند نہیں کرتا تھا، اس لیے ایسا سوچنا کہ سب آپ کو پسند کریں بالکل بیمقصد ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ بعد میں، میں خود کو پسند کرنے لگی اور میں جیسی ہوں میں نے ویسے ہی خود کو قبول کیا، اب میں زیادہ خوش ہوں، مجھے خوبصورتی کا احساس ہوتا ہے، میں نے خود کو سب سے بڑا تحفہ یہی دیا ہے کہ اب میں دوسروں کی رائے کو اتنی اہمیت نہیں دیتی۔

(جاری ہے)

ودیا کے مطابق انہیں یہ سمجھ نہیں آتا کہ لوگ ہمیشہ وزن کے حوالے سے ہی کیوں بات کرتے رہتے ہیں، اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ایونٹس میں جاتی ہوں وہاں یہی باتیں ہورہی ہوتی ہیں، ارے تم نے اتنا وزن کم کرلیا، یا تم نے وزن بڑھا لیا، تم کونسی ڈائیٹنگ کررہی ہوں، کونسی ورزش کرتی ہوں، اور مجھے یہی احساس ہوتا ہے کہ لوگ کتنی آسانی سے دوسروں کے جسم کے حوالے سے بات کرلیتے ہیں۔

ودیا بالن اس وقت اپنی فلم مشن مونگل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ اکشے کمار کام کرتے نظر آئیں گے۔
وقت اشاعت : 15/04/2019 - 21:11:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :