بالی ووڈ فلم’’ مام‘ ‘10مئی کو چین میں تہلکہ مچائے گی

فلم مام 7جولائی 2017کو ریلیز کی گئی تھی جس نے دنیا بھر سے56کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا

منگل 16 اپریل 2019 12:28

بالی ووڈ فلم’’ مام‘ ‘10مئی کو چین میں تہلکہ مچائے گی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم مام بھارت اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کے بعد اب چین میں بھی تہلکہ مچائے گی۔عدنان صدیقی اور سجل علی کی تھرل سے بھرپور پہلی بالی ووڈ فلم مام رواں سال 10مئی کو چینی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔اس سے قبل فلم کا روس اورآرمینیا میں پریمیئر منعقد کیا گیا تھا ۔

روی اٴْدیوار کی ہدایتکاری اور بونی کپور کی پروڈیوس کردہ اس فلم مام میں عدنان صدیقی اور سجل علی مشہوربھارتی اداکاری سری دیوی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔فلم کی دیگر کاسٹ میں نوازالدین صدیقی، اکشے کھنا، سشانت سنگھ ، امریتا پوری شامل ہیں۔فلم کی کہانی ماں اوربیٹی کے جذباتی اور خوبصورت رشتے کے گرد گھومتی ہے جس میں سجل علی نے بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار نبھایا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ فلم مام 7جولائی 2017کو ریلیز کی گئی تھی جس نے دنیا بھر سی56کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا اور شائقین کی جانب سے عدنان صدیقی اور سجل علی کی اداکاری کومداحوں کی جانب سے بیحد پسند کیا گیا تھا جبکہ سری دیوی کی یہ آخری فلم ثابت ہوئی اور وہ 24فروری 2018میں اپنے چاپنے والوں کو چھوڑ کر دنیا سے چلی گئیں۔
وقت اشاعت : 16/04/2019 - 12:28:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :