گلوکارہ میشا شفیع اور علی ظفر سے متعلق کیس کی سماعت 27اپریل تک ملتوی

بدھ 17 اپریل 2019 14:34

گلوکارہ میشا شفیع اور علی ظفر سے متعلق کیس کی سماعت 27اپریل تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع اور علی ظفر سے متعلق کیس کی سماعت 27اپریل تک ملتوی کر دی ۔ ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے کیس کی سماعت کی۔میشا شفیع کے وکلاء کی جانب سے پھر سے گواہان پر جرح نہ کرنے کے حوالے سے وقت مانگ لیا گیا۔ وکیل میشا شفیع نے کہا کہ جب تک سپریم کورٹ کی ڈاریکشن نہیں آ جاتی تب تک گواہان کے بیان قلمبند نہ کیے جائیں۔

(جاری ہے)

وکیل علی ظفر عنبرین قریشی نے کہا کہ میشا شفیع کے وکلاء کیس کو جان بوجھ کر التوا کا شکار کر رہے ہیں ،میشا شفیع اب الزامات لگا کر عدالتی کاروائی کا سامنا بھی کرے، عدالت گواہان کا وقت ضائع ہونے سے بچاے جو ہر پیشی پر باقاعدگی سے پیش ہو رہے ہیں۔عدالت نے میشا شفیع کے وکلا کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی کاروائی 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔

درخواست گزار گلوکار، فلم سٹار علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے، میشا شفیع نے جھوٹی شہرت کے لیے جھوٹے الزامات عائد کیے، میشا شفیع کے جھوٹے الزامات سے پوری دنیا میں شہرت متاثر ہوئی۔ استدعا ہے کہ عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔
وقت اشاعت : 17/04/2019 - 14:34:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :