میرے لئے میری فیملی بہت قیمتی ہے کوئی برا کہے تو افسوس ہوتا ہے ، سونم کپور

=ایک وقت تک لوگ مجھے زرافہ بول کر میرا مذاق اڑاتے تھے، کیوں کہ میں بہت پتلی تھی، اس کے بعد میں نے وزن بڑھا لیا اور اس کے اپنے مسائل سامنے آئے،بالی ووڈ اداکارہ

بدھ 17 اپریل 2019 23:22

میرے لئے میری فیملی بہت قیمتی ہے کوئی برا کہے تو افسوس ہوتا ہے ، سونم کپور
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2019ء) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سب سے برا کیا لگتا ہے اور لوگ کس طرح ان کی ظاہری شخصیت کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑا چکے ہیں، ’میری لیے میری فیملی بہت قیمتی ہے، تو اگر کوئی بھی ان کے بارے میں کچھ کہتا ہے تو مجھے بہت افسوس ہوتا ہے، مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی میرے کام کو یا مجھے تنقید کا نشانہ بنائے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ’ایک وقت تک لوگ مجھے زرافہ بول کر میرا مذاق اڑاتے تھے، کیوں کہ میں بہت پتلی تھی، اس کے بعد میں نے وزن بڑھا لیا اور اس کے اپنے مسائل سامنے آئے‘۔سونم کے مطابق ’جب آپ وزن بڑھا لیں تو لوگ کہتے ہیں بہت موٹی ہوگئی ہے، کالی ہوگئی ہے، لمبی ہوگئی ہے شادی کون کرے گا‘۔اداکارہ نے تنقید کرنے والوں اور ظاہری شخصیت کا مذاق بنانے والوں کو پیغام دیا کہ ایسا کرنا صحیح نہیں، اس کا ذہن پر اچھا تاثر نہیں پڑتا، لوگوں کو کئی ذہنی مسائل کا سامنا ہوتا ہے اور ان کے ساتھ ایسا کرنا ٹھیک نہیں۔کام کے حوالے سے بات کی جائے تو سونم کپور اس وقت اپنی فلم ’دی زویا فیکٹر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
وقت اشاعت : 17/04/2019 - 23:22:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :