عینی طاہرہ نے استاد اسلم سبحانی سے گلوکاری کی تربیت حاصل کرنا شروع کر دی

جمعرات 18 اپریل 2019 13:08

عینی طاہرہ نے استاد اسلم سبحانی سے گلوکاری کی تربیت حاصل کرنا شروع کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء)گلوکارہ عینی طاہرہ نے استاد اسلم سبحانی سے گلوکاری کی تربیت حاصل کرنا شروع کر دی، روزانہ تین گھنٹے ریاضت میں مصروف ہو گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ عینی طاہرہ نے اپنی گائیکی میں مزید پختگی پیدا کرنے کے لئے جنون کی حد تک ریاضت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور وہ روزانہ تین گھنٹے کی مسلسل ریاضت کررہی ہیں ۔ انکے استاد اسلم سبحانی گلوکارہ عینی طاہرہ کو ریاضت کروا رہے ہیں۔جن کا کہنا ہے کہ عینی طاہرہ بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ایک خوبصورت آواز کی مالک بھی ہیں اور ان میں بڑا گلوکار بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو کہ بھی عظیم گلوکار میں ہو سکتی ہیں ۔

وقت اشاعت : 18/04/2019 - 13:08:38

Rlated Stars :