برطانوی چائلڈ سٹار مایا لیشا نلور انتقال کر گئی

جمعہ 19 اپریل 2019 13:15

برطانوی چائلڈ سٹار مایا لیشا نلور انتقال کر گئی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) برطانوی چائلڈ سٹار مایا لیشا نلور 16سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی معروف کامیڈی ڈرامہ’’ میلی ان بیٹوین‘‘ کی چائلڈ سٹار مایا لیشا انتقال کر گئیں، اس کا اعلان بی بی سی چلڈرن کے ڈائریکٹر الیس ویب نے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مجھے بہت افسوس سے بتانا پڑ رہا ہے کہ ’’ میلی ان بیٹوین‘‘ اور ’’آل موسٹ نیور‘‘ کی چائلڈ سٹار اب ہمارے درمیان نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ سے بھر پور اداکارہ،ڈانسراور گلوکارہ مایا نوجوان نسل کے لئے ایک رول ماڈل تھی۔ ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوئی۔

وقت اشاعت : 19/04/2019 - 13:15:55