نک جونس نے فلم ’’جومانجی: ویلکم ٹو دا جنگل ‘‘ کی عکس بندی مکمل کر لی

جمعہ 19 اپریل 2019 14:21

نک جونس نے فلم ’’جومانجی: ویلکم ٹو دا جنگل ‘‘ کی عکس بندی مکمل کر لی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ہالی وڈ گلوکار و اداکار نک جونس نے ایکشن ایڈونچر فلم ’’جومانجی: ویلکم ٹو دا جنگل ‘‘ سلسلے کی تیسری فلم کی عکسبندی مکمل کر لی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق نک جونس نے ٹویٹر پر جیک کسڈن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’جومانجی ‘‘ ایڈونچر کی عکس بندی مکمل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیںفلم کی ریلیز کا بے صبری سے اتنظار ہے۔ فلم میں اداکار ڈیوائن جانسن، ایلکس وولف، جیک بلیک، میڈی سن اسیمن، کیون ہارٹ، نک جونس، مورگن ٹرنر اور دیگر شامل ہیں۔ فلم رواں سال 13دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/04/2019 - 14:21:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :