اپنی فنی صلاحیتوں سے موجودہ مقام حاصل کیا ہے،لیلیٰ خان

موجودہ مقام بحال رکھنے کیلئے مزید محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں،گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 19 اپریل 2019 15:01

اپنی فنی صلاحیتوں سے موجودہ مقام حاصل کیا ہے،لیلیٰ خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر) ماڈل وداکارہ لیلیٰ خان نے کہا ہے کہ اپنی فنی صلاحیتوں سے موجودہ مقام حاصل کیا ہے کبھی سفارش یا فحاشی کا سہارا نہیں لیا ،انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ کوشش کرتی ہوں کہ میرے کردار میں حقیقی رنگ نظر آئے ایسا کرنے کیلئے انتھک محنت کرتی ہوں ، لیلیٰ خان نے کہا کہ اپنے وطن عزیز کے علاوہ بیرون ملک بھی کام کیا ہے اور اللہ پاک کا شکر اداکرتی ہو ں کہ جتنا بھی کام کیا اس میں کامیابی ہی ملی ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ مقام بحال رکھنے کیلئے مزید محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں اور کرتی رہوں گی ۔
وقت اشاعت : 19/04/2019 - 15:01:22