احمدشاہ فنکاروں کے ہمراہ ڈرامہ اسٹیشن دیکھنے پہنچ گئے

زاہد شاہ نے ثابت کردیا کہ وہ اپنے کام کو جنونی انداز میں کرنے کا شوقین ہے،صدر آرٹس کونسل

جمعہ 19 اپریل 2019 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) آرٹس کونسل کراچی کے صدر احمد شاہ نے کہاہے کہ تھیٹر پلس اسکرین یہ تکنیک زاہد شاہ اسٹیج ڈراموں میں لیکر آئیں ہیں جس نے اسٹیج کی دنیا کو ایک نئی جدت بخشی ہے ، ڈرامہ اسٹیشن میں ایک ٹکٹ میں دومزے ہیں ،یہ ایک مکمل فیملی ڈرامہ ہے جس میں مزاح بھی ہے اور ایک پیغام بھی ہے اور سب سے بڑھ کرجو سینما دیکھنے کے شوقین ہیںان کے لیے اور جو اسٹیج ڈراموں کے دلدادہ ہیں ان دونوں کے شوقین فراد کے لیے ڈرامہ اسٹیشن تاریخی اہمیت کا حامل ہے اس ڈرامے کو جس خوبصورت انداز میں پکچرائز کیاگیا ہے اس پر ہم رائیٹر ڈائریکیٹر زاہدشاہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کیونکہ زاہد شاہ نے ثابت کردیا کہ وہ اپنے کام کو جنونی انداز میں کرنے کا شوقین ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے آرٹس کونسل کراچی میںڈرامہ اسٹیشن دیکھنے کے بعد فنکاروں اور میڈیا کے نمائندوں سے ہونے والی ملاقات میں کیا،ان کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے کی کامیابی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس میں موجود تما م ہی فنکاروں کی سخت محنت کی ہے جبکہ زاہد شاہ اپنے تمام ڈراموں میں ہی بہت محنت اور لگن کے ساتھ کام کرتے ہیں،اس موقع پر اسجد بخاری ،نعمان خان ،ہنی خان ،آصف شاہ ،خادم حسین اچوئی ،شبیر نعمان سمیت اسٹیج ڈرامے کی کاسٹ پرویز صدیقی ،زاکر مستانہ ،روف لالہ ،شکیل شاہ ،سلیم شیخ ،محمد علی نقوی ، تبوخان ،صباء شیخ ،شینی عظیم فائزہ ملک ،امبرعلی اور دیگر موجود تھے ،جبکہ احمد شاہ کی آمد کے وقت تمام فنکاروں کی جانب سے ان پر پھول نچھاور کیئے گئے ،اس موقع پر رائیٹر ڈاریکٹر نے زاہد شاہ نے آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ سمیت دیگر معززمہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں کہ آپ نے ڈرامہ اسٹیشن آکر دیکھا اور اس کی تعریف کی زاہد شاہ کا کہنا تھا کہ آج اس شہر کے تمام فنکار اس بات کا اقرارکرتے ہیں کہ احمد شاہ نے آرٹس کونسل کراچی کوعوام کی توجہ کا مرکز بنادیاہے جنھوں نے اس تھیٹر کو ویرانوں سے نکال کر خوشیوں کا محل بنادیاہے ،جبکہ ہم انہیں ان کی دن رات کی کامیابیوں کے صلے میںستارہ امتیاز ملنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکبادبھی پیش کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 19/04/2019 - 17:24:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :