اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر آصف علی راہی کی سالگرہ کی تقریب میں شوبز ستاروں کی شرکت

ہفتہ 20 اپریل 2019 13:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر آصف علی راہی کی سالگرہ کی تقریب میں فلم ، ٹی وی اور تھیٹر سے رتعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں آصف علی راہی کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اداکارہ شانزہ ،ہما علی ،پائل خان ،رائمہ خان ،فیروزہ علی ، پنکی پری سمیت دیگر شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے آصف راہی کو انکی سالگرہ کی مبارکباد دینے کے ساتھ تحائف بھی پیش کیے ۔ اس موقع پر مہمانوں کے لئے پر تکلف کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔

وقت اشاعت : 20/04/2019 - 13:34:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :