لیجنڈ اداکار و کمپیئر معین اختر کی8ویں برسی پرسوں منائی جائیگی

ہفتہ اپریل 13:42

لیجنڈ اداکار و کمپیئر معین اختر کی8ویں برسی پرسوں منائی جائیگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) پاکستان کے لیجنڈ اداکار و کمپیئر معین اختر کی8ویں برسی پرسوں اپریل کو منائی جائیگی معین اختر1950کو کراچی میں پیدا ہوئے انہوںنے 16برس کی عمر میں سٹیج سے اپنی فنی سفرکا آغاز کیا اور حاضرین کے دل جیت لئے ان کے یادگار ڈراموں میں روزی ‘ہاف پلیٹ ‘شوٹائم ‘سٹوڈیو ڈھائی ‘ففٹی ففٹی ‘آنگن ٹیڑھا ‘انتظار فرمائیے اور عید ٹرین سمیت دیگر شامل ہیں بچے ہوں یا بڑی عمر کے افراد معین اختر ہر عمر کے لوگوں میں ہر دل عزیز تھے معین اخترکو ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت کئی اہم قومی اور بین لااقوامی سطح کے ایوارڈ سے بھی نواز ا گیا معین اختر دل کا دورہ پڑنے سے کراچی میں انتقال کرگئے تھے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 20/04/2019 - 13:42:24

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments